سردیوں سے قبل فضائی آلودگی میں اضافہ، لاہور آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست

10-02-2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں سردیوں سے قبل فضائی آلودگی میں اضافہ ہونے لگا، شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 297 تک جا پہنچا۔

اے کیو آئی کے مطابق لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست رہا۔ شہر میں سب سے زیادہ فضائی آلودگی برکی روڈ پر ریکارڈ کی گئی، جہاں اے کیو آئی 322 تک پہنچ گیا۔ پیراگون سٹی کی حدود میں اے کیو آئی 282، گلبرگ میں 241، علامہ اقبال ٹاؤن میں 238 اور بیدیاں روڈ پر 226 ریکارڈ کیا گیا۔ کینٹ کے علاقے میں اے کیو آئی 219 جبکہ ڈی ایچ اے فیز 5 میں 198 ریکارڈ کیا گیا۔