کاہنہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، دو زیرحراست ملزمان ہلاک
10-02-2026
(لاہور نیوز) کاہنہ کے قریب سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلے میں دو زیر حراست ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کو ریکوری کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ کاہنہ کے قریب زیرحراست ملزمان کے ساتھیوں نے پولیس پر حملہ کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے دوران دونوں ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے ہلاک ہوئے، جبکہ ملزمان کے ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان کی شناخت رانا جمشید اور اویس کے نام سے ہوئی ہے، دونوں ملزمان سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔ پولیس نے دونوں ملزمان کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی ہیں۔