برائلر کے نرخ میں 15 روپے اضافہ، گوشت 505 روپے کلو مقرر
10-02-2026
(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا، برائلر گوشت کی قیمت 15 روپے اضافے کے بعد 505 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی۔
صافی گوشت 580 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے، جبکہ زندہ برائلر کی قیمت میں بھی 10 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے، نئے نرخوں کے مطابق زندہ برائلر کا فارم گیٹ ریٹ 320 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، ہول سیل مارکیٹ میں زندہ برائلر 334 روپے فی کلو جبکہ پرچون بازار میں 348 روپے فی کلو مقرر ہے۔ دوسری جانب انڈوں کے نرخ برقرار ہیں، انڈوں کی قیمت 264 روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 7 ہزار 800 روپے میں دستیاب ہے۔