پنجاب بیوروکریسی میں 8 افسران کے تقرر و تبادلے

10-02-2026

(لاہور نیوز) پنجاب بیوروکریسی میں 8 افسران کے تقرر و تبادلے کر دیے گئے، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

سید محمد مسعود نعمان کو سیکرٹری عملدرآمد ٹو وزیراعلیٰ پنجاب تعینات کردیا گیا، وہ اس سے قبل سیکرٹری انہانسنگ ڈلیوری اینڈ گورنمنٹ ایفیشنسی ونگ، ایس اینڈ جی اے ڈی تعینات تھے۔ ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق کا تبادلہ کردیا گیا، عبدالرزاق کو سپیشل سیکرٹری وزیراعلیٰ آفس پنجاب تعینات کردیا گیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری وزیراعلیٰ آفس حسین بہادر علی شاہ کو ڈپٹی کمشنر حافظ آباد تعینات کردیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان محمد عثمان خالد کو تبدیل کرکے ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ آبپاشی پنجاب تعینات کردیا گیا، جبکہ ان سے ڈی جی ڈیرہ غازی خان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا اضافی چارج بھی واپس لے لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو بلال سلیم کو ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان تعینات کردیا گیا، جبکہ انہیں ڈی جی ڈیرہ غازی خان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا۔ چیف آف سیکشن پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ محمد جواد حیدر شاہ کو ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو تعینات کردیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بھکر رائے ذوالفقار علی کو تبدیل کرکے ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کے ڈپٹی چیف آفیسر ہیڈکوارٹرز محمد جمیل کا بھی تبادلہ کردیا گیا، محمد جمیل کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بھکر تعینات کردیا گیا۔