غیر ملکی خاتون سے زیادتی کے الزام میں گرفتار ملزمان کی بیانات سامنے آ گئے

10-01-2026

(لاہور نیوز) غیر ملکی خاتون سے زیادتی کے الزام میں گرفتار ملزمان کی بیانات سامنے آ گئے۔

تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم محسن  اور عزین نے غیر ملکی لڑکی سے زیادتی سے انکار کر دیا،ملزمان کاکہناتھا کہ ہم نے غیر ملکی لڑکی سے صرف  رسمی گپ شپ کی۔  تفتیشی ذرائع کا کہناتھا کہ غیر ملکی لڑکی  اپنی پسند اور مرضی سے فلیٹ پر رات رکی اور ڈرنک کی ۔ملزمان کا کہناتھا کہ غیر ملکی لڑکی  ہماری دوست مسکان اور نمرہ  کے ذریعے فلیٹ تک آئی تھی۔ ’’کیا احمد تنویر نے ڈیانا سے زیادتی کی ‘‘سوال پر ملزمان نے جواب دیا کہ ہمیں اس بارے میں کچھ نہیں معلوم۔رات سونے تک سب کچھ نارمل اور پلان کے مطابق ہوا۔ ہفتے کی صبح مسکان اور نمرہ چلی گئی جبکہ ڈیانا فلیٹ پر ہی سو گئی۔ ملزمان کاکہناتھا کہ صبح اٹھ کر ڈیانا نے شورمچانا شروع کیا تو ہم بوکھلا گئے۔ڈیانا کو چپ کروانے کیلئے اسے ڈیفنس چھوڑ کر آئے، پولیس کاکہنا ہے کہ ڈی این اے رپورٹ میں ملزمان کے بیان کی حقیقت کا پتہ چلے گا۔