ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ

10-01-2026

(لاہور نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 3 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

  سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق مرکزی بینک کے ذخائر 21 ارب 43 کروڑ 92 لاکھ ڈالر ہوگئے۔مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر 5 ارب 33 کروڑ 17 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 26 ارب 77 کروڑ 9 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔