کوٹ لکھپت جیل میں قیدی کی ہلاکت، 2 اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس سمیت 6 اہلکار معطل

10-01-2026

(لاہور نیوز) کوٹ لکھپت جیل میں قیدی کی ہلاکت کے معاملے پر آئی جی جیل خانہ جات نے 2 اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس سمیت 6 جیل اہلکاروں کو معطل کر دیا۔

  معطل اہلکاروں میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ظفر علی، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ امداد رسول شامل ہیں۔ ہیڈ وارڈر عرفان، وارڈر تنویر حسین اور وارڈر عمران سعید بھی معطل ہونے والوں میں شامل ہیں۔