لاہور: مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 3 منشیات فروش گرفتار
10-01-2026
(لاہور نیوز) اولڈ انارکلی، ریس کورس اور سول لائنز پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔
ایس پی سول لائنز کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر ملزمان کو مختلف مقامات سے گرفتار کیا گیا ہے جبکہ ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 2 کلو گرام چرس اور 720 گرام آئس برآمد ہوئی ہے۔ ایس پی سول لائنز کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان علاقے اور گردونواح میں گھوم پھر کر منشیات فروخت کرتے تھے، گرفتار ملزمان میں ناصر، عمران اور لطیف مسیح شامل ہیں۔ ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔