حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان رابطہ، کل ملاقات طے

10-01-2026

پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان اہم رابطہ ہوا ہے جس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے حکومتی وفد سے ملاقات کا پیغام قبول کر لیا۔

بیرسٹر گوہر خان کو حکومت کی جانب سے کل ملاقات کا پیغام موصول ہوا، جسے اپوزیشن اجلاس میں ہونے والے فیصلے کی روشنی میں قبول کیا گیا۔ اپوزیشن اور حکومتی وفود کے درمیان ملاقات کل دوپہر 12 بجے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے دفتر میں ہو گی۔