بھتہ کا معاملہ، پولیس اہلکاروں کیخلاف اغوا برائے تاوان کا مقدمہ درج

10-01-2026

(لاہور نیوز) پولیس اہلکاروں پر کارسواروں سے مبینہ طور پر ایک لاکھ روپے بھتہ وصول کرنے کے الزام پر تھانیدار سمیت دیگر اہلکاروں کے خلاف اغوا برائے تاوان کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

سی سی ڈی کینٹ میں درج مقدمہ میں اے ایس آئی طارق، کانسٹیبل عمران اور سعی اسلام نامزد  ہیں، ایف آئی آر کے مطابق  سیالکوٹ موٹروے ناکہ پر تلاشی کے دوران کچھ نہ ملنے پر اہلکاروں  نے ہراساں کیا۔ تھانیدار طارق  نے 50 ہزار روپے جاز کیش اور 50 ہزار روپے نقد وصول کیے، ایس آئی محمد ایوب کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔