60 روز میں 66 ہزار سے زائد پاکستانی روزگار کیلئے بیرون ملک روانہ

10-01-2026

(لاہور نیوز) بیورو آف امیگریشن کے مطابق گزشتہ دو ماہ کے دوران 66 ہزار 815 پاکستانی روزگار کے لیے بیرون ملک گئے۔

رپورٹ کے مطابق اگست 2026 میں 27 ہزار 656 پاکستانی ملازمت کے لیے بیرون ملک روانہ ہوئے، جبکہ جولائی میں سمندر پار جانے والے پاکستانی ورکرز کی تعداد 39 ہزار 159 رہی، ماہانہ بنیاد پر روز گار کے لیے بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کی تعداد میں 11 ہزار 503 افراد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔       رپورٹ کے مطابق اگست میں پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ نے 5 ہزار 169 بلاسود قرضے جاری کیے، جن کی مجموعی مالیت 38 کروڑ 10 لاکھ روپے رہی یہ قرضے چھوٹے کاروبار، خود روز گار اور مالی شمولیت کے لیے دیے گئے جبکہ 2019 سے اب تک بلاسود قرضوں کی مجموعی تقسیم 127 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے۔ بیورو آف امیگریشن کے مطابق حکومت کی جانب سے رہائشی اور زرعی فنانسنگ کے مواقع بھی بڑھائے جا رہے ہیں، جن کا مقصد زیادہ لوگوں کو معاشی مواقع تک رسائی فراہم کرنا ہے۔