لاہور میں پرائس کنٹرول کریک ڈاؤن، 62 چالان، 3 لاکھ سے زائد جرمانہ

10-01-2026

(لاہور نیوز) ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر ضلع بھر میں پرائس کنٹرول کریک ڈاؤن جاری ہے، اسسٹنٹ کمشنرز، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور پیرا (PERA) کی جانب سے کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں 2 ہزار 8 انسپکشنز کی گئیں، اوور چارجنگ پر 62 چالان کیے گئے جبکہ 3 لاکھ 5 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ گراں فروشی کی مسلسل خلاف ورزی پر 2 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔ تحصیل علامہ اقبال ٹاؤن میں 315 انسپکشنز کے دوران 7 چالان اور 17 ہزار روپے جرمانہ، کینٹ میں 256 انسپکشنز، 10 چالان اور 59 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ 2 افراد گرفتار ہوئے۔ تحصیل سٹی میں 138 انسپکشنز، 10 چالان اور 43 ہزار روپے جرمانہ، ماڈل ٹاؤن میں 254 انسپکشنز، 6 چالان اور 35 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ نشتر میں 108 انسپکشنز، 3 چالان اور 18 ہزار روپے، رائیونڈ میں 274 انسپکشنز، 6 چالان اور 19 ہزار روپے جرمانہ عائد ہوا۔ راوی ٹاؤن میں 171 انسپکشنز، 11 چالان اور 36 ہزار روپے، شالیمار میں 275 انسپکشنز، 5 چالان اور 69 ہزار روپے جبکہ واہگہ میں 158 انسپکشنز، 4 چالان اور 9 ہزار 500 روپے جرمانہ کیا گیا۔ تحصیل صدر میں 59 انسپکشنز کی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ گرانفروشی اور منافع خوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، مقررہ قیمتوں پر اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس، اسسٹنٹ کمشنرز اور پیرا کو فیلڈ میں متحرک رہنے اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مقررہ قیمتوں کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی جاری رہے گی۔