لاہور میں موسم کے تیور تبدیل، دن گرم اور راتیں ٹھنڈی، آلودگی میں ساتواں نمبر

10-01-2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں موسم نے کروٹ بدلنا شروع کر دی، دوپہر کے اوقات میں گرمی جبکہ رات کے وقت خنکی محسوس کی جانے لگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 23 جبکہ زیادہ سے زیادہ 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، جبکہ موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد جبکہ ہوا کی رفتار 3 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں بارش کے امکانات نہیں ہیں۔ دوسری جانب آلودگی کے اعتبار سے لاہور پاکستان میں ساتویں نمبر پر آ گیا ہے۔ شہر میں سموگ کی اوسط شرح 184 ریکارڈ کی گئی۔ برقی روڈ کے علاقے میں ایئر کوالٹی انڈیکس 331، پیراگون سوسائٹی میں 225 جبکہ علامہ اقبال ٹاؤن میں اے کیو آئی 212 ریکارڈ کیا گیا۔