رائیونڈ کے قریب شالیمار ایکسپریس حادثے کا شکار، انجن ڈی ریل
10-01-2026
(لاہور نیوز) کراچی سے لاہور آنے والی شالیمار ایکسپریس رائیونڈ اسٹیشن کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی، ریلوے پولیس کے مطابق صبح سویرے ٹرین پٹری سے ڈی ریل ہوگئی۔
ریلوے پولیس کے مطابق شالیمار ایکسپریس کا انجن مٹی سے بنے حفاظتی بند میں دھنس گیا۔ حادثے کے نتیجے میں کسی جانی یا زخمی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ریلوے حکام کے مطابق مسافروں کو ریلیف ٹرین کے ذریعے منزل کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے، جبکہ متاثرہ ٹرین کا انجن تاحال پٹری پر نہیں لایا جا سکا۔ حادثے کے باعث ریلوے حکام کی جانب سے انجن کو پٹری پر لانے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔