راوی پل پر دو گاڑیوں میں تصادم، 2 افراد زخمی
10-01-2026
(لاہور نیوز) راوی پل پر دو گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ سفید اور سیاہ رنگ کی گاڑی کے درمیان پیش آیا، راوی پل پر کھڑی خراب سفید گاڑی کے ڈرائیور کی غفلت حادثے کا باعث بنی، جس نے گاڑی کے انڈیکیٹر بند کر دیئے اور کوئی حفاظتی اقدام نہیں کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انڈیکیٹر بند ہونے کے باعث پیچھے سے آنے والی سیاہ گاڑی خراب سفید گاڑی سے ٹکرا گئی، حادثے میں سیاہ گاڑی کا ڈرائیور زخمی ہوا، جبکہ ایک شخص پل سے نیچے گرنے کے باعث زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق دونوں زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، دونوں گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے اور حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے۔