ایف بی آر نے ویلتھ اسٹیٹمنٹس میں بڑا فراڈ پکڑ لیا
10-01-2026
(ویب ڈیسک) ایف بی آر نے ویلتھ اسٹیٹمنٹس میں 9.41 ارب روپے کا فراڈ پکڑ لیا۔
اعلامیہ کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن نے پرال کے تعاون سے فراڈبے نقاب کیا، 85 ٹیکس دہندگان نے پرانی ویلتھ اسٹیٹمنٹس میں غیر قانونی ترامیم کیں، مارچ 2025 سے جون 2026 میں ٹیکس سال 2014 سے 2019 کی اسٹیٹمنٹس میں ترمیم کی گئی، نقد رقم، سونا، پرائز بانڈز، جائیدادیں کاروباری سرمایہ ظاہر کیا گیا، قانون کے مطابق 5 سال بعد ویلتھ اسٹیٹمنٹ میں ترمیم نہیں کی جا سکتی۔ لاہور کے ایک ٹیکس دہندہ نے 10 کروڑ 28 لاکھ کے فرضی فنڈز شامل کئے، فرضی فنڈز سے مئی جون 2026 میں 6 کروڑ 44 لاکھ کی 7 جائیدادیں خریدی گئیں، ایک کیس میں ٹیکس چوری 4 کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 48 فوجداری انکوائریاں شروع ہو گئی ہیں، کسی کو ٹیکس نظام سے کالا دھن سفید کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔