سٹی پولیس کے بروقت اقدامات، گمشدہ موبائل اور 5 سالہ بچے کو تلاش کرلیا

10-01-2026

(لاہور نیوز) لوئر مال پولیس نے موبائل فون گم ہونے کی اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے موبائل ٹریس کرلیا۔

اے ایس آئی عمران نے موبائل فون ٹریس کرکے غریب دکاندار کے حوالے کردیا۔ دوسری کارروائی میں اکبری گیٹ پولیس نے گھر سے لاپتہ ہونے والے 5 سالہ حنان کو بحفاظت تلاش کرلیا۔ بچے کے بحفاظت ملنے پر والد نے اکبری گیٹ پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو کا کہنا ہے کہ عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔