ساؤتھ کینٹ پولیس کی کارروائی، خاتون کو ہراساں کرنے والے دو ملزمان گرفتار
10-01-2026
(لاہور نیوز) ساؤتھ کینٹ پولیس نے راستے میں خاتون سے نازیبا حرکات کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے تھے، جس پر ایس ایچ او ساؤتھ کینٹ عدنان رشید نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی۔ ایس پی کینٹ عثمان عزیز میر کے مطابق جاب سے واپسی پر راستے میں خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزمان ریحان اور علی کے خلاف متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی، جبکہ ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا گیا۔ ایس پی کینٹ عثمان عزیز میر کا کہنا ہے کہ خواتین کو ہراساں کرنے والے افراد کو قانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔