پنجاب حکومت نے متعدد افسروں کے تقرر و تبادلے کر دیئے
09-30-2026
(لاہور نیوز) پنجاب حکومت کی جانب سے متعدد افسروں کے تقرر و تبادلے کر دیئے گئے۔
محمدمختار کو سیکشن افسر محکمہ خزانہ تعینات کر دیا گیا، محمدعدیل خان کو سیکشن افسر محکمہ آئی اینڈ سی تعینات کر دیا گیا۔ ثناء طاہر کو اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر اٹک، سعدیہ نوری کو سیکشن افسر محکمہ سی اینڈ ڈبلیو اور غلام محی الدین سیکشن افسر کمپلینٹ چیف سیکرٹری پنجاب آفس تعینات کر دیا گیا۔ محمد ریاض کو سیکشن افسر محکمہ بلدیات، نشتر رحمان لودھی کو سیکشن افسر محکمہ لیبر اور غلام مرتضیٰ کو سیکشن افسر محکمہ بلدیات تعینات کیا گیا ہے۔ حکومت پنجاب نے افسران کے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔