علامہ اقبال میڈیکل کالج کے سوئمنگ پول میں طالبعلم ڈوب کر جاں بحق

09-30-2026

(لاہور نیوز) علامہ اقبال میڈیکل کالج کے سوئمنگ پول میں طالبعلم مبینہ طور پر ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔

تھرڈ ایئر کا طالبعلم عبداللہ سوئمنگ پول میں ڈوبنے کے باعث دم توڑ گیا، پولیس ذرائع کے مطابق طالبعلم کو بچانے کیلئے لائف گارڈ موجود نہ تھا۔ پولیس کا کہنا تھا  کہ متوفی کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ منتقل کر دی گئی ہے تاہم درخواست موصول ہونے پر مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔