ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس کی امن و امان اور سکیورٹی کیلئے ہنگامی مشقیں

09-30-2026

(لاہور نیوز) ماڈل ٹاؤن میں موک ایکسرسائز کی گئی جس میں آپریشن ونگ پولیس، بم سکواڈ اور ریسکیو 1122 نے شرکت کی۔

مشقوں میں ایلیٹ فورس، ڈولفن سکواڈ سمیت دیگر سکیورٹی اداروں کے نمائندے بھی شریک ہوئے موک ایکسرسائز کے دوران فرضی دہشتگردوں کو پکڑنے اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈویژن  نے کہا ہے کہ مشقوں کے ذریعے پولیس ریسپانس اور دیگر اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، پولیس رسپانس کو مزید بہتر بنانے کیلئے ہنگامی مشقوں کا انعقاد کیا گیا، تعلیمی اداروں سمیت تمام اہم مقامات کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔