سرکاری کالجز کے مالی معاملات کا آڈٹ شروع، خصوصی ٹیمیں تشکیل

09-30-2026

(لاہور نیوز) لاہور ڈویژن کے سرکاری کالجز کے مالی معاملات کا آڈٹ شروع، آڈٹ کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

لاہور تحصیل کے 60 سرکاری کالجز کے آڈٹ کیلئے 6 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، قصور میں 2 اور ننکانہ صاحب میں ایک آڈٹ ٹیم کالجز کا جائزہ لے گی  آڈٹ کے دوران کالجز میں مالی بے ضابطگیوں کی شکایات اور فنڈز کے استعمال کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ ٹیمیں مالی ریکارڈ اور فنڈز کے مصرف کی بھی جانچ کریں گی۔ سرکاری کالجز کا آڈٹ ایک ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، شالیمار کالج میں آڈٹ کے دوران آتشزدگی کا واقعہ بھی پیش آیا جس میں تمام ریکارڈ جل گیا تاہم واقعہ پر ہائر ایجوکیشن نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔