گراں فروشی کیخلاف پنجاب بھر میں بڑا کریک ڈاؤن، 341 افراد گرفتار
09-30-2026
(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر گراں فروشی کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، 21 تا 27 ستمبر کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 4 لاکھ 32 ہزار 465 مقامات پر چھاپے مارے۔
سیکرٹری فوڈ سیفٹی کے مطابق کارروائیوں کے دوران اوور چارجنگ کے 21 ہزار 158 کیسز سامنے آئے، نرخ نامے آویزاں نہ کرنے کی 1 ہزار 846 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں ڈاکٹر کرن خورشید کے مطابق اوور چارجنگ پر مجموعی طور پر 1 کروڑ 13 لاکھ 37 ہزار 685 روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ گراں فروشی اور مقررہ نرخوں کی خلاف ورزی پر 73 مقدمات درج کرکے 341 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ کرن خورشید کے مطابق روٹی کی زائد قیمت وصول کرنے کے 5 ہزار 198 کیسز سامنے آئے، جبکہ مقررہ قیمت پر روٹی فروخت نہ کرنے پر 5 لاکھ 77 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا برائلر کی زائد قیمت پر فروخت کے ایک ہزار 607 کیسز رپورٹ ہوئے، مرغی کے گوشت کی زائد قیمت وصول کرنے پر 56 افراد گرفتار اور 20 مقدمات درج کیے گئے۔ آٹے کے تھیلے کی زائد قیمت وصول کرنے کے 579 کیسز رپورٹ ہوئے، آٹے کی زائد قیمت پر فروخت کرنے پر 16 افراد گرفتار جبکہ ایک لاکھ 9 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا مہنگی چینی کی فروخت پر 692 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں اور ایک لاکھ 55 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ٹماٹر کی زائد قیمت وصول کرنے کے 836 کیسز سامنے آئے، 85 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ 17 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ سیکرٹری فوڈ سیفٹی کے مطابق پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے خلاف ورزیوں پر 25 کاروباری مراکز سیل کیے، پنجاب بھر میں گراں فروشی کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔