بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے وکلا کی فہرست جیل حکام کے حوالے
09-30-2026
(لاہور نیوز) بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے فوکل پرسن اویس یونس چوہدری ایڈووکیٹ نے قیدیوں سے ملاقات کیلئے فہرست جیل حکام کو دے دی۔
فہرست میں عبداللہ نواز مرل، فیاض ڈوگر، اظہر محمود اور علی خان نیازی کے نام شامل ہیں۔ رضوان ماجد بٹ اور محمد عمران عباسی کے نام بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والوں کی فہرست کا حصہ ہیں۔