پراپرٹی ٹیکس پر 5 فیصد رعایت حاصل کرنے کا آج آخری دن

09-30-2026

(لاہور نیوز) پنجاب میں 5 فیصد رعایت کے ساتھ پراپرٹی ٹیکس جمع کروانے کی آخری تاریخ آج 30 ستمبر مقرر ہے۔

محکمہ ایکسائز کے مطابق آج کے بعد پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔ ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے آج پنجاب بھر میں پراپرٹی ٹیکس دفاتر رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے۔ ڈی جی ایکسائز نے پراپرٹی ٹیکس دفاتر کے افسران اور عملے کو آج فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایت کردی ہے، جبکہ پراپرٹی ٹیکس کی وصولی کے لیے فیلڈ افسران کو بھی متحرک کردیا گیا ہے۔ محکمہ ایکسائز کے مطابق پنجاب بھر میں 50 لاکھ سے زائد پراپرٹیز محکمہ ایکسائز کے پاس رجسٹرڈ ہیں۔