سندر: ملتان روڈ پر ٹریفک حادثہ، موٹرسائیکل سوار جاں بحق
09-30-2026
(لاہور نیوز) سندر میں ملتان روڈ پر ٹریفک حادثے میں ایک موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو کے مطابق ملتان روڈ پر حادثہ اس وقت پیش آیا جب موٹرسائیکل سوار ٹرک کے نیچے آ گیا، جس کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ ریسکیو کے مطابق جاں بحق موٹرسائیکل سوار کی شناخت 44 سالہ نظام کے نام سے ہوئی ہے، حادثے میں ٹرک ڈرائیور بھی زخمی ہوا، جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ پولیس نے جاں بحق شخص کی لاش مردہ خانے منتقل کر دی۔