پینٹ کوٹ ماپ کے مطابق سلائی نہ کرنے پر 5 لاکھ ہرجانے کا دعویٰ

09-30-2026

(لاہور نیوز) صارف عدالت میں پینٹ کوٹ ماپ کے مطابق سلائی نہ کرنے پر 5 لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا گیا۔

سمن آباد کے رہائشی جمشید احمد کی جانب سے دائر درخواست پر صارف عدالت نے اسد ٹیلر مسلم ٹاؤن کو 5 اکتوبر کو طلب کرلیا۔ درخواست گزار کے مطابق پینٹ کوٹ مقررہ ماپ کے مطابق تیار نہیں کیا گیا، جس کے باعث اسے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ عدالت نے فریقین کو طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 5 اکتوبر تک ملتوی کردی۔