لاہور آرٹس کونسل میں عملے کی بائیو میٹرک حاضری لازمی قرار

09-30-2026

:(لاہور نیوز) لاہور آرٹس کونسل میں افسران وملازمین کی حاضری سےمتعلق احکامات دیے گئے ۔

افسران وملازمین کوصبح9بجکر15منٹ تک دفاترمیں موجودہونےکی ہدایت کردی گئی ۔ 29ستمبر2026سےبائیومیٹرک حاضری لازمی قراردےدی گئی ، مال کمپلیکس،کلچرل کمپلیکس کےافسران وملازمین بائیومیٹرک حاضری یقینی بنائینگے ،بائیومیٹرک سسٹم خراب ہونیکی صورت میں متعلقہ افسرانتظامیہ کوفوری آگاہ کریگا۔بغیرجوازبائیومیٹرک حاضری نہ لگانےیادفتری اوقات کی خلاف ورزی پرکارروائی ہوگی۔لاہورآرٹس کونسل کےتمام شعبوں کےسربراہان کوحاضری ریکارڈیقینی بنانےکی ہدایت کردی ۔ ڈپٹی ڈائریکٹرایڈمن لاہورآرٹس کونسل کی جانب سےاحکامات جاری کئےگئے۔