لیاقت آباد: ماں باپ کے لڑائی جھگڑے سے دل برداشتہ نوجوان کی خودکشی
09-30-2026
(لاہور نیوز)لیاقت آباد کے علاقے میں ماں باپ کے لڑائی جھگڑے سے دل برداشتہ نوجوان نے خودکشی کرلی۔
تفصیلات کے مطابق ایوب روڈ کے رہائشی 22سالہ مظہر کے والدین اکثر لڑائی جھگڑا کرتےرہتے تھے جس پر دلبرداشتہ ہو کر نوجوان نے خودکشی کی۔نوجوان کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا مگر جانبر نہ ہو سکا۔پولیس نے لاش کو تحویل میں لے لیا ہے، واقعے کی مزیدتفتیش جاری ہے۔