لاہور میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں تیز، 3 ملزمان گرفتار

09-30-2026

(لاہور نیوز) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پر لاہور میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئیں۔

مناواں پولیس نے خفیہ اطلاع پر دورانِ پٹرولنگ مختلف مقامات سے 3 ملزمان کو اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار کر لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں ریاض، علی اور عابد شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے 500 گرام آئس اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا گیا۔ ایس پی کینٹ عثمان عزیز میر کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا ہے کہ شہر بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔