لاہور: 274 ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق، 335 زخمی

09-29-2026

(لاہور نیوز) شہر لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 274 ٹریفک حادثات کے نتیجہ میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 335 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام  کے مطابق ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق، 335 زخمی ہوئے، 115شدید زخمی طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیے جبکہ 220معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔