سونا مزید سستا، فی تولہ قیمت 4 لاکھ 37 ہزار 336 روپے ہو گئی

09-29-2026

(لاہور نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ کم ہو گئے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8 ڈالر کمی کیساتھ 4148 ڈالر ہو گئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 686 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 37 ہزار 336 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 74 ہزار 945 روپے ہو گئی۔ دوسری جانب 24 قیراط فی تولہ چاندی کا بھاؤ بھی 20 روپے کم ہوکر 6 ہزار 558 روپے پر آ گیا ہے۔