گواہوں کے بیانات میں تضاد، عدالت نے عمر قید کا ملزم بری کر دیا
09-29-2026
(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے عمر قید کے ملزم امانت علی کو بری کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
جسٹس امجد رفیق نے ملزم امانت علی کی اپیل منظور کر لی، ملزم کی جانب سے عثمان نسیم ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔ عدالت نے گواہوں کے بیانات میں تضاد اور پوسٹ مارٹم تاخیر سے ہونے کی بنیاد پر ملزم کو بری کیا ہے۔ ملزم کے خلاف تھانہ کھڈیاں قصور پولیس نے 2019 میں مقدمہ درج کیا، ملزم پر شہری احمد دین کو فائرنگ کرکے جاں بحق جبکہ حیات کو زخمی کرنے کا الزام تھا۔