ایجوکیشن اتھارٹی کا نجی سکولوں کی رجسٹریشن مدت اور فیس میں اضافے پر غور
09-28-2026
(لاہور نیوز) ایجوکیشن اتھارٹی نے نجی سکولوں کی رجسٹریشن کی مدت بڑھانے اور رجسٹریشن فیس میں نظرثانی کی تجویز پر غور شروع کر دیا ہے۔
مجوزہ قواعد کے تحت سکولوں کو چار سال کیلئے رجسٹریشن جاری کرنے کی تجویز ہے، جبکہ فیس سکول کی ماہانہ فیس کے حساب سے مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ مجوزہ شیڈول کے مطابق 1,500 روپے ماہانہ فیس والے سکول کی رجسٹریشن فیس 10 ہزار روپے، 2,500 روپے تک فیس والے سکول کی رجسٹریشن فیس 20 ہزار روپے جبکہ 5 ہزار روپے تک ماہانہ فیس والے سکول کی رجسٹریشن فیس 50 ہزار روپے مقرر کرنے کی تجویز ہے۔ اسی طرح 10 ہزار روپے ماہانہ فیس والے سکول کی رجسٹریشن فیس ایک لاکھ روپے، 20 ہزار روپے ماہانہ فیس والے سکول کی رجسٹریشن فیس 2 لاکھ روپے جبکہ 20 ہزار روپے سے زائد ماہانہ فیس لینے والے سکولوں کی رجسٹریشن فیس 10 لاکھ روپے مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ مجوزہ قواعد کے مطابق مذکورہ فیس کی ادائیگی پر سکول کو چار سال کیلئے رجسٹریشن جاری کی جائے گی، نئے لائسنس کے بعد تجدید کے موقع پر سکولوں کو مقررہ رجسٹریشن فیس کا 50 فیصد ادا کرنا ہو گا۔