لاہور میں سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی، بارش کا امکان موجود نہیں
09-28-2026
(لاہور نیوز) شہر میں موسم خوشگوار ہے جبکہ آسمان پر سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، موجودہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، اعداد و شمار کے مطابق شہر میں ہوا کی رفتار 5 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ دوسری جانب شہر میں فضائی آلودگی کی شرح میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، لاہور میں سموگ کی اوسط شرح 84 ریکارڈ کی گئی، علاقائی سطح پر علامہ اقبال ٹاؤن میں ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 127 جبکہ ماڈل ٹاؤن میں 90 ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں فی الحال بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔