پاکستان میں گیس لوڈ مینجمنٹ شروع، گھروں میں گیس کھانا پکانے کے اوقات تک محدود

09-27-2026

(ویب ڈیسک)ملک میں لوڈ مینجم،نٹ کے باعث گھروں میں گیس، کھانا پکانے کے اوقات تک محدود ہوگئی۔

پاکستان کو قطر سے ایل این جی کی سپلائی کے حوالے سے بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے، جس کے باعث گھریلو صارفین کے لیے گیس لوڈ مینجمنٹ شروع کردی گئی ہے۔ حکام نے گھروں میں گیس کی فراہمی کھانا پکانے کے اہم اوقات تک محدود کردی ہے، قطر کی ایل این جی کمپنی قطر گیس کی جانب سے 4 مارچ 2026 کو راس لفان میں ایل این جی پیداواری پلانٹ پر حملے کے بعد نافذ کیا گیا فورس میجر اب تک باضابطہ طور پر ختم نہیں کیا گیا۔