شمالی چھاؤنی پولیس نے مغوی بازیاب کرا لیا،مرکزی ملزم گرفتار

09-27-2026

(لاہور نیوز) شمالی چھاؤنی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اغوا کے مقدمے میں مطلوب مغوی سلمان کو بازیاب کروا کر مرکزی ملزم کمال سبحانی کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی کینٹ کے مطابق ملزم کمال سبحانی نے پیسوں کے لین دین کے معاملے پر سلمان کو مبینہ طور پر اغوا کیا تھا۔ پولیس کے مطابق ذیشان کی درخواست پر شمالی چھاؤنی تھانے میں نامزد دو افراد کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس پی کینٹ کو مغوی کی بازیابی کے لیے خصوصی ٹاسک دیا، جس پر ایس ایچ او شمالی چھاؤنی کی سربراہی میں خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی گئی۔ پولیس ٹیم نے چند گھنٹوں کے اندر کارروائی کرتے ہوئے مغوی سلمان کو بحفاظت بازیاب کرایا اور مرکزی ملزم کمال سبحانی کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی کینٹ کے مطابق مغوی سلمان کے بحفاظت بازیاب ہونے پر اس کے والدین نے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور پولیس ٹیم کے لیے دعائیں دیں۔