لیڈی ڈاکٹر سے بدتمیزی اور دست گریباں ہونے والا وارڈ بوائے گرفتار
09-27-2026
(لاہور نیوز) لیڈی ڈاکٹر کو گالیاں دینے، سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے اور دست گریباں ہونے کے واقعے پر شادمان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم وارڈ بوائے کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق دو روز قبل لیڈی ڈاکٹر نے ملزم کو ادھار رقم دینے سے انکار کیا تھا، جس پر وہ طیش میں آگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے لیڈی ڈاکٹر کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، گالم گلوچ کی اور اس سے دست گریباں بھی ہوا۔ شادمان پولیس نے واقعہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔