ماڈل ٹاؤن پولیس کا کریک ڈاؤن: ون ویلنگ اور جان لیوا کرتب کرنے والے گرفتار
09-27-2026
(لاہور نیوز) ماڈل ٹاؤن پولیس نے جان لیوا کرتب اور ون ویلنگ کرنے والے ملزمان کو دورانِ پٹرولنگ حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان علی الصبح مین شاہراہوں پر ون ویلنگ اور دیگر جان لیوا کرتب کرتے تھے، جبکہ ملزمان کی ون ویلنگ کی متعدد ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کا کہنا ہے کہ اپنی اور دوسروں کی جان کے لیے خطرہ بننے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، جان لیوا کرتب اور ون ویلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔