لاہور کا موسم گرم اور خشک، فضائی آلودگی میں اضافہ
09-27-2026
(لاہور نیوز) شہر میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، فضائی آلودگی میں اضافہ بھی سنگین صورتحال اختیار کرنے لگا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 23 جبکہ زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا کی رفتار 6 کلومیٹر فی گھنٹہ اور نمی کا تناسب 70 فیصد تک ریکارڈ ہوا۔ فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور پاکستان میں چھٹے نمبر پر آگیا، شہر میں سموگ کی اوسط شرح 177 ریکارڈ کی گئی۔ علامہ اقبال ٹاؤن میں ایئر کوالٹی انڈیکس 193 جبکہ پیراگون سوسائٹی کے علاقے میں اے کیو آئی 186 ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں تاحال بارش کے امکانات نہیں ہیں اور موسم گرم و خشک رہنے کی توقع ہے۔