پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے 19 ویں انٹرنیشنل ورلڈ رینکنگ فائٹ جیت لی
09-26-2026
(لاہور نیوز) پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے اپنی 19 ویں انٹرنیشنل ورلڈ رینکنگ فائٹ جیت لی، عثمان وزیر نے انڈونیشین باکسر کو شکست دے کر ڈبلیو بی اے گولڈ ٹائٹل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
عثمان وزیر نے کہا کہ انڈونیشین باکسر کے خلاف اپنی انیسویں انٹرنیشنل فائٹ جیت گیا ہوں، اپنی جیت کور کمانڈر پشاور، افواج پاکستان اور پولیس کے جوانوں کے نام کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں جاری دہشت گردی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کے نام اپنی جیت کرتا ہوں، پاکستان آرمی نے ہمیشہ مجھے سپورٹ کیا ہے۔ عثمان وزیر نے کہا کہ میں ڈبلیو بی اے گولڈ ٹائٹل کے لیے کوالیفائی کر گیا ہوں، ڈبلیو بی اے گولڈ ٹائٹل کی فائٹ کا اعلان جلد کروں گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے اپنی بیسویں فائٹ بھی جیتنے کی کوشش کروں گا، حکومت پاکستان کی جانب سے سپورٹ کی امید کرتا ہوں۔