ایشین گیمز کے ہاکی ایونٹ میں پاکستان کو مسلسل تین فتوحات کے بعد پہلی شکست

09-26-2026

(لاہور نیوز) ایشین گیمز کے ہاکی ایونٹ میں پاکستان کو مسلسل تین فتوحات کے بعد پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ایچی ناگویا میں جاری ایونٹ میں ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں 4-5 سے شکست دے کر قومی ٹیم کی مسلسل فتوحات کو بریک لگا دیا۔ میچ کے دوران دونوں ٹیموں کی جانب سے بھرپور مہارت کے ساتھ مخالف پر دباؤ برقرار رکھا گیا۔