ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، 1982 ماڈل سکوٹر پکڑا گیا

09-26-2026

(لاہور نیوز) لاہور ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کی بار بار خلاف ورزی کرنے والے 1982 ماڈل سکوٹر کو پکڑ لیا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق سکوٹر پر 42 مرتبہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی گئی تھی، جبکہ اس کے ذمہ 75 ہزار روپے کے ای چالان واجب الادا نکلے، پٹرولنگ افسر نے سکوٹر کے ای چالان چیک کئے تو معلوم ہوا کہ موٹرسائیکل سوار نے 37 مرتبہ بغیر ہیلمٹ جبکہ 5 مرتبہ ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کی تھی۔ ترجمان لاہور ٹریفک پولیس کے مطابق سکوٹر کو تھانے بند کروا دیا گیا ہے اور ای چالان کلیئر ہونے کے بعد ہی اسے چھوڑا جائے گا، لاہور ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ منظم ٹریفک کے حصول کیلئے ای چالان اور ڈیجیٹل چالان کے نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا، ای چالان نادہندہ سرکاری محکموں کو بھی کلیئرنس کیلئے مراسلہ ارسال کیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق لاہور شہر میں 20 سے زائد اقسام کی ٹریفک خلاف ورزیوں پر اے این پی آر کیمروں کی مدد سے ای چالان جاری کیے جا رہے ہیں، سید عبدالرحیم شیرازی نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ ای چالان سے بچنے کیلئے ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں۔ سی ٹی او لاہور کے مطابق نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کے خلاف بھی بلاامتیاز کریک ڈاؤن جاری ہے۔