نو مئی جناح ہاؤس کے قریب پولیس گاڑیاں جلانے کا مقدمہ، سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی

09-26-2026

(لاہور نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت میں نو مئی کو جناح ہاؤس کے قریب پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے کی جیل ٹرائل کارروائی ہوئی، مقدمے کی سماعت کوٹ لکھپت جیل میں کی گئی۔

عدالتی عملے نے جیل میں مقدمے کے ملزمان کی حاضری مکمل کی، جبکہ پراسیکیوشن کے گواہان بھی شہادت ریکارڈ کرانے کیلئے عدالت میں پیش ہوئے۔ متعلقہ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل آج رخصت پر تھے، جس کے باعث ڈیوٹی جج شاہد سکندر نے مقدمے کی سماعت کی۔ عدالت نے گواہان کو اپنے بیانات پر جرح کیلئے طلب کرتے ہوئے مقدمے کی مزید سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔