جوہر ٹاؤن سے اغواء ہونے والا 33 سالہ شخص قتل، لاش پنڈی بھٹیاں سے برآمد
09-26-2026
(لاہور نیوز) جوہر ٹاؤن سے ایک ہفتہ قبل اغواء ہونے والے 33 سالہ حارث کو قتل کر دیا گیا، مقتول کی لاش پنڈی بھٹیاں سے برآمد ہوئی۔
پولیس کے مطابق لاش سے ڈیڑھ کلومیٹر کے فاصلے پر حارث کی گاڑی کھڑی ملی۔ مقتول کا موبائل فون اور پرس، جس میں رقم اور کارڈز موجود تھے، بھی غائب ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاش ملنے کے اگلے روز حارث کا اے ٹی ایم کارڈ جلالپور جٹاں کے قریب استعمال ہوا۔ حافظ آباد پولیس نے مبینہ طور پر ورثاء سے رابطہ کیے بغیر لاش کی تدفین کر دی۔ حارث کے اغواء کے مقدمے میں قتل کی دفعات شامل کی جائیں گی۔ پولیس کے مطابق اغواء کے بعد قتل کے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔