سرکاری ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی پر 152 افراد کو جرمانے

09-26-2026

(لاہور نیوز) شہر میں چکن اور سبزیوں کی سرکاری قیمتوں کی خلاف ورزیوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ نے کارروائیاں کیں۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق لاہور میں آج 1 ہزار 128 مقامات پر چکن اور سبزیوں کی قیمتوں کی چیکنگ کی گئی۔ مقررہ نرخ سے زائد قیمت وصول کرنے پر 190 کارروائیاں کی گئیں۔سرکاری ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر 16 خلاف ورزیاں سامنے آئیں اور دیگر خلاف ورزیوں پر 44 کارروائیاں کی گئیں۔ پرائس کنٹرول کارروائیوں کے دوران 152 افراد کو جرمانے کیے گئے۔مجموعی طور پر 87 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔خلاف ورزیوں پر 20 دکانیں اور مقامات کو سیل بھی کیا گیا۔