احمد ظفر حیات نے سنگاپور اوپن سینیئر امیچورگالف چیمپئن شپ کا اوور آل ٹائٹل جیت لیا
09-26-2026
(ویب ڈیسک) پاکستان کے احمد ظفر حیات نے سنگاپور اوپن سینئر امیچ،ر چیمپئن شپ کا اوور آل ٹائٹل جیت لیا۔
پاکستان نے سنگاپور اوپن سینئر امیچور گالف چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ احمد ظفر حیات نے چیمپئن شپ کا اوور آل ٹائٹل اپنے نام کیا۔ احمد ظفر حیات نے 3 راؤنڈز میں 223 سکور کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ بریگیڈیئر (ر) عمر اعجاز تیسرے نمبر پر رہے ،ان کا سکور 3 راؤنڈز میں 229 رہا۔ چیمپئن شپ میں شریک پاکستان کے محمد احمد منان کا 3 راؤنڈز میں مجموعی طور پر 250 سکور رہا۔