پنجاب بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
09-26-2026
(لاہور نیوز) پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا، درخواست پی ٹی آئی رہنماؤں شیخ امتیاز اور اعجاز شفیع کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج اور دھرنے کی کال دی گئی، جس کے بعد حکومت نے پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی۔ درخواست گزاروں نے مؤقف اپنایا ہے کہ احتجاج کرنا شہریوں کا آئینی حق ہے، اس لئے دفعہ 144 کا پورے صوبے میں نفاذ غیر قانونی ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے مخصوص خطرے والے اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کرنے کے بجائے پورے پنجاب میں پابندی عائد کر دی۔ درخواست میں مزید مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پرامن احتجاج اور سیاسی سرگرمیوں پر پابندی بنیادی آئینی حقوق کے زمرے میں آتی ہے، درخواست گزاروں نے لاہور ہائیکورٹ سے استدعا کی ہے کہ پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ کو معطل کرنے کا حکم دیا جائے۔