پولٹری مصنوعات کے دام برقرار، انڈوں کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ

09-26-2026

(لاہور نیوز) برائلر کے نرخ برقرار ہیں جبکہ انڈوں کی قیمت میں ایک روپے فی درجن اضافہ کر دیا گیا۔

سرکاری نرخ نامے کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت 439 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، تاہم صافی گوشت شہریوں کو 500 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ زندہ برائلر کے نرخوں کے مطابق فارم گیٹ ریٹ 275 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں زندہ برائلر کی قیمت 289 روپے فی کلو مقرر ہے، پرچون بازار میں زندہ برائلر 303 روپے فی کلو فروخت کرنے کیلئے مقرر کیا گیا ہے۔ دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں ایک روپے فی درجن اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد انڈوں کی قیمت 261 روپے فی درجن مقرر کر دی گئی ہے، ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی کی قیمت 7 ہزار 710 روپے مقرر کی گئی ہے۔