ڈیفنس: تشدد کرنے پر خواجہ سراؤں نے کار سوار نوجوان کی درگت بنا ڈالی
09-26-2026
(لاہور نیوز) ڈیفنس میں کار سوار نوجوان اور خواجہ سراؤں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد شدید جھگڑا ہوگیا، جس کی موبائل ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
پولیس کے مطابق خواجہ سراؤں کی جانب سے کار سوار نوجوان سے پیسے مانگنے پر تلخ کلامی ہوئی۔ نوجوان نے مبینہ طور پر گالم گلوچ کے بعد پہلے ایک خواجہ سرا کو تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے جواب میں موقع پر موجود دیگر خواجہ سراؤں نے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ واقعے کی ویڈیو میں دونوں فریقین کو ایک دوسرے سے الجھتے اور ہاتھا پائی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر تھانہ ڈیفنس بی پولیس نے جھگڑے کی بنیاد پر دونوں فریقین کے خلاف کارروائی کی۔